پیرس(عمیر بیگ)قوم ہوش کے ناخن لے، کرپشن ایک ناسور ہے ، بددیانتی اقربا پروری ، خیانت اور بدکرداری نے معاشرے کو تباہ و برباد کر دیا ہے۔۔ ان خیالات کا اظہاران خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے صدر چوہدری منیر وڑائچ نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا ، ان کا مزید کہنا تھا کہ حکمرانوں کی ساری توجہ میٹرو بس، اورنج ٹرین کی طرف ہے جبکہ ادویات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کی وجہ سے غریب مریض سسک رہا ہے