پیرس(عمیر بیگ)ٓرمی چیف نے کرپٹ فوجی افسران کیخلاف کارروائی کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق فرانس کے صدر چوہدری منیر وڑائچ نے ایک خصوصی ملاقات میں نمائدہ یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ نواز شریف سمیت پوراخاندان اپنی کرپشن کی وجہ سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے۔ اگر آرمی چیف راحیل شریف پاک آرمی کے افسران کو کرپشن میں ملوث ہونے کی وجہ سے عہدے سے ہٹا سکتے ہیں تو حکمرانوں کی کرپشن ثابت ہوجائے تو انہیں بھی اقتدار پر مسلط رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ آرمی چیف کے احسن اقدام اٹھانے سے پوری قوم کے سر فخر سے بلند ہوئے ہیں جبکہ حکمرانوں نے ریکارڈ توڑ کرپشن کر کے پاکستانی عوام کے سر شرم سے جھکا دیئے ہیں۔