پیرس(عمیر بیگ)میاں برادران صرف اپنے اہل خانہ کے سوا کسی پر اعتماد نہیں کرتے ، ناما پیپرز سے کرپٹ حکمران بوکھلا چکے ہیں لیکن پاناما پیپرز کا اپوزیشن کو ذمہ دار قرار دینا درست نہیں بلکہ ٹیکس بچانے والے دنیا بھر کے امیر لوگ بے نقاب ہوئے ہیں جن کے ذرائع آمدن پردہ راز میں ہیں انھیں کوئی فرار کی راہ نہیں مل رہی۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق فرانس کے صدر چوہدری منیر وڑائچ نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ ویسے بھی میاں برادران صرف اپنے اہل خانہ کے سوا کسی پر اعتماد نہیں کرتے اورنہ ہی کسی سے مشاورت کے قائل ہیں اپوزیشن کا بڑا اتحاد معرض وجود میں آسکتا ہے جس سے حکومت کے لئے مشکل پیدا ہوگی