پیرس(عمیر بیگ)کرپشن کرنیوالوں کو سیاست کرنے اور اسمبلیوں میں بیٹھنے کا کوئی حق نہیں ، پاناما لیکس پر اپوزیشن جماعتوں میں اتحاد خوش آئند ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے صدر چوہدری منیر وڑائچ نے ایک خصوصی ملاقات میں یس اُردو سے کیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ کرپشن کیخلاف تحریک میں وقت کیساتھ ساتھ تیزی آرہی ہے۔