پیرس(عمیر بیگ)گرمی آتے ہی کئی کئی گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام الناس کا جینا دوبھر ہوگیا ہے ، بجلی کے ساتھ ہی سوئی گیس بھی بند کردی جاتی ہے جس کے باعث خواتین کو کھانا بنانے میں بھی انتہائی مشکل پیش آتی ہے۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق فرانس کے صدر چوہدری منیر وڑائچ نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ ن لیگی حکومت کے تیسرے سال میں بھی توانائی بحران برقرار رہنا حکمرانوں کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔