پیرس(عمیر بیگ)موجودہ حکومت کے کرپشن کے کارنامے اور ناکام خارجہ پالیسی نے ملک کو انتہائی نازک موڑ پر لا کھڑا کیا ہے ، ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے صدر چوہدری منیر وڑائچ نے ایک ملاقات میں میڈیا سے کیا، انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں بلاتفریق معاشی دہشت گردوں کے خلاف بھی جنگ کا آغاز کرنا ہو گا