پیرس(نمائندہ خصوصی) بجٹ سے کشکول کا سائز بڑا اور خود کشیوں میں اضافہ ہوگا۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق فرانس کے صدر چوہدری منیر وڑائچ نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ صحت ،تعلیم کے فنڈز میں خاطر خواہ اضافہ نہ کرکے عوام دشمنی کا ثبوت دیاگیا۔ آئی ایم ایف کا کامیاب بجٹ ہے صرف مخصوص طبقے کو نواز اگیا۔ کرپشن کے خاتمہ کیلئے وزیر خزانہ نے ایک لفظ بھی منہ سے نہیں نکالا۔ بجٹ غریب عوام پر ڈرون حملہ ہے۔کسان طبقہ بخوبی آگاہ ہے کہ حکومت نے انہیں سوائے لالی پاپ کے کچھ نہیں دیا