پیرس(نمائندہ خصوصی)وفاقی بجٹ میں عوام دشمنی کے تقاضوں کو پو را کر نے میں کو ئی کسر نہیں چھو ڑی گئی ،حکومت غربت مکا ؤ کی بجا ئے غریب مکا ؤ پالیسی پر گامزن ہے جس کا عملی نمو نہ بجٹ میں پیش کر دیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق فرانس کے صدر چوہدری منیر وڑائچ نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ بجٹ میں عام آدمی کے لیے ریلیف نا م کی کو ئی چیز نہیں یہ بجٹ امراء کا بجٹ ہے۔ بجٹ کے بعد عوام مزید ن لیگ کی قیادت سے متنفر ہو گئے ہیں کیو نکہ حکومت کا ہر قدم عوام کو مسائل کی دلدل میں دھکیل رہا ہے مسلم لیگ ق برسراقتدار آکر عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی