پیرس(نمائندہ خصوصی) پنجاب کا بجٹ کسی صورت بھی عوامی امنگوں کاترجمان نہیں۔بجٹ غریب پر بجلی بن کر گر ا۔تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ سرکاری ملازمین کے ساتھ مذاق ہے کیو نکہ جب مہنگائی میں سو فیصد اضافہ ہوا ہے تو تنخواہوں میں اضافہ بھی مہنگائی کے تناسب سے ہو نا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق فرانس کے صدر چوہدری منیر ورائچ نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ (ن) لیگی حکومت جس طرح عوام دشمن اقدامات کے ذریعے عام آدمی سے جینے کا حق چھین رہی ہے حکومت کو اس کا حساب دینا ہوگا