پیرس(نمائندہ خصوصی)مسجد نبوی کے قریب خود کش دھماکہ دراصل ہمارے ایمان پر حملہ ہے۔ جس سے عالم اسلام میں غم و غصہ اور تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری منیر ورائچ صدر مسلم لیگ ق فرانس نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ دشمن طاقتیں اب مسلمانوں کے مقدس مقامات کی بے حرمتی کرنے پر اتر آ ئی ہیں جس کا انہیں خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہاکہ دنیا بھر کے مسلمان نبی کریمﷺ کی ناموس کے لئے مرمٹنے کو تیا ر ہیں