پیرس(نمائندہ خصوصی)کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اسے بھارت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا اقوام متحدہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے میں ناکام ہو چکی ہے کشمیر میں ہونے واے ظلم و بر بریت کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ،شہدائے کشمیر کی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی ،کشمیرکے مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی اسلام دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری منیر ورائچ صدر مسلم لیگ ق فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی جدو جہد آزادی کا سورج عنقریب طلوع ہونے والا ہے کشمیر ضرور پاکستان کا حصہ بن کر رہے گا انہوں نے کہا کہ بھاتی مظالم انسانی حقوق کی تنظیموں کو کیوں نظر نہیں آتے