پیرس(عمیر بیگ)حکمرانوں کی میگا پراجیکٹس پالیسی نے غربت میں تین گنا اضافہ کر دیا۔ ان خیالات اظہار پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے صدر چوہدری منیر وڑائچ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ، انہوں نے کہا کہ 76 لاکھ سے زائدبالغ افراد کی روزانہ آمدن بمشکل سو روپے ہونے سے غربت بم کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے۔ حکومت نے روزگار، تعلیم ، صحت، علاج معالجے اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے منصوبے شروع کرنے کی بجائے کھربوں روپے میٹرو اور اورنج ٹرین میں پھونک دیئے ہیں۔جس کی وجہ سے عام آدمی دو وقت کی روٹی کے حصول کی ناکام جدوجہد میں اپنے روز و شب گزار رہا ہے حکومت اپنا قبلہ درست کرے اور خوشحالی نہ سہی عوام کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول آسان بنائے۔