پیرس(عمیر بیگ)عوام کو آج بھی چوہدری برادران کی قیادت پر اعتماد ہے،جبکہ چوہدری برادران نے گزشتہ دور حکومت میں صوبہ پنجاب میں شاندار اور یادگار ترقی ہوئی اور عوام کو ریکارڈ خوشحالی ملی،اقتدار کے تین سال گزارنے کے باوجود بھی موجودہ حکمران اتنی مقبولیت حاصل نہیں کرسکے جتنی ق لیگ کو حاصل ہوئی، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق فرانس کے صدر چوہدری منیر وڑائچ نے نمائندہ یس اُردو سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا ، انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ق آج بھی عوامی مقبولیت کی حامل عوامی و سیاسی قوت ہے ، جس کے مرکزی قائدین چوہدری برادران آج بھی عوام کے دلوں میں بستے ہیں،مسلم لیگ ق کی عوامی مقبولیت اور عوامی طاقت کو انڈراسٹمنٹ کرنیوالے احمقوں کی جنتوں کے باسی ہیں جنہیں چوہدری برادارن کی سیاسی بصیرت کا شاید علم ہی نہیں ہے،جبکہ چوہدری برادران کا دور عملی دور تھا ،ان کی ایمانداری کی پالیسیوں،تعمیر ترقی کے کاموں اور غریب عوام کو ہر قسم کی سہولت میسر تھی،انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی بھی اتنی زیادہ نہیں تھی جتنی آج ہے ، آج عوام چوہدری برادران کا سنہری دور یاد کرتے ہیں ،جبکہ موجودہ حکمرانوں نے پورے پنجاب میں مشکلوں، مصیبتوں اور مہنگائی کے پہاڑ کھڑے کر ردئیے ہیں، اب انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب مسلم لیگ ق کی حکومت ہو گی اور ہر طرف خوشحالی ہی خوش حالی ہو گی