پیرس(عمیر بیگ)حکومتی نااہلی اور ناقص پالیسوں سے پاکستان معاشی طور پر مفلوج ہو چکا ہے، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق یوتھ ونگ فرانس کے صدر چوہدری ندیم نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ ن لیگی حکومت قومی ادارے فروخت کر کے ملازمین کوفاقوں اور خود کشیوں کی طرف دھکیل رہی ہے۔حکومت کا مختلف اداروں کی نجکاری کامقصد صرف اپنے منظور نظر لوگوں کو نوازنا ہے