پیرس(عمیر بیگ)ملک توانائی بحران کا شکار ہے اور موجودہ حکو مت لوڈ شیڈنگ ختم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق یوتھ ونگ فرانس کے صدر چوہدری ندیم نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ ملک کی بقا ، ترقی اور خوشحالی کیلئے کرپٹ نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہو گا۔ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے سب کو محنت کر نا ہو گی۔