counter easy hit

پاناما لیکس انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے، چوہدری ندیم

 Chaudhry Nadeem

Chaudhry Nadeem

پیرس(عمیر بیگ)وزیراعظم کا عوام میں آنے کا فیصلہ مضحکہ خیز ہے، ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ق یوتھ ونگ فرانس کے صدر چوہدری ندیم نے ایک خصوصی ملاقات میں میڈیا سے کیا، انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے جس کا فیصلہ تحقیقات کے بعد عدالت نے کرنا ہے اور شفاف تحقیقات یقینی بنانے کیلئے وزیراعظم میاں نواز شریف کا عہدے سے مستعفی ہونا ہی قانونی تقاضوں کے عین مطابق ہو گا۔