پیرس(عمیر بیگ)کرپشن کے حوالے سے اگر حکمرانوں کے ہاتھ صاف ہیں تو انہیں اپوزیشن کے تیار کردہ ٹی او آرز کو قبول کر لینا چاہئے تاکہ وہ کلین چٹ لیکر آئندہ کے لئے اپنی حکمرانی کا راستہ صاف کر سکیں۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق یوتھ ونگ فرانس کے صدر چوہدری ندیم نے ایک ملاقات میں میڈیا سے کیا،انہوں نے کہا کہ اگر حکمرانوں نے ایسا نہ کیا تو عوام سڑکوں پر آ جائینگے