پیرس(عمیر بیگ)وزیر اعلیٰ پنجاب تھانہ کچہری کو تبدیل کرنے کے تمام تر دعوؤں کے باوجود پولیس کو عوام کا خادم نہیں بنا سکے۔گڈ گورننس کی دعوے دار حکومت ہر شعبہ میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق یوتھ ونگ فرانس کے صدر چوہدری ندیم نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ حکمران انصاف کے حصول کیلئے ان کے دروازوں پر جانیوالے مظلوموں پرپولیس تشدد کراکے انہیں بھگا دیتے ہیں۔