پیرس (عمیر بیگ)پاکستان کی دنیا بھر میں رسوائی ہوئی ، معاملے کی شفاف انکوائری ملکی وقار کیلئے نا گزیر ہے، عزت دار آدمی کیلئے اتنا ہی کافی ہے کہ وہ شرم سے چلو بھر پانی میں ڈوب مرے ، ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ق فرانس یوتھ ونگ کے صدر چوہدری ندیم نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ ملک کے چند خاندان عرصہ سے کالے دھن کے دھندے میں ملوث رہ کر ملکی معیشت کو کنگال کررہے ہیں، پاناما لیکس کا معاملہ قومی غیرت کا معاملہ ہے شریف خاندان کی نام نہاد دیانتداری نے پوری دنیا میں پاکستانیوں کے کردار کو مشکوک کردیا ہے