پیرس(نمائندہ خصوصی) پنجاب کے حکمران رمضان بازاروں کے ذریعے سستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، انتظامی افسران کو دفاتر سے نکال کر آلو پیاز کی نگرانی پر لگا دیا گیا ہے جس کی وجہ سے سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق یوتھ ونگ فرانس کے صدر چوہدری ندیم نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ حکمران بند کمروں میں بیٹھ کر حکومت کر رہے ہیں ، انہیں عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں