پیرس(نمائندہ خصوصی)یکم جولائی سے 80 ہزار ادویات کی قیمتوں میں آٹھ فیصد اضافے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے چوہدری ندیم صدر یوتھ ونگ مسلم لیگ ق فرانس نے کہا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں پہلے ہی تین سو فیصد اضافہ ہو چکا ہے جس سے عام آدمی بری طرح متاثر ہو رہا ہے ،اب مزید آٹھ فیصد اضافہ غریب مریضوں کے لیے آفت سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی شعبہ صحت میں پالیسی غریب دشمنی پر مبنی ہے۔