پیرس(نمائندہ خصوصی)حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکی ہے۔مہنگائی اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ حکمرانوں کی نااہلی کامنہ بولتا ثبوت ہے۔ان خیالات کا اظہار چوہدری ندیم صدر یوتھ ونگ مسلم لیگ ق فرانس نے یس اُردو سے کیا،انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ کا ناسور ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا ، دہشتگرد معصوم شہریوں کو قتل کرنے اور دہشت گردی کی بھینٹ چڑھانے والے انسانیت کے بدترین دشمن ہیں ،انہوں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ آپریشن ضرب عضب دہشت گردوں کے مکمل خاتمہ تک جاری رکھا جائے۔