پیرس(نمائندہ خصوصی)عبد الستار ایدھی نے اپنی پوری زندگی بے گھر لوگوں، یتیموں اور ضرورت مند لوگو ں کے لئے بلا کسی امتیاز کے وقف کر دی تھی۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری ندیم صدر یوتھ ونگ مسلم لیگ ق فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی نے ا پنی ساری زندگی ہزاروں لاکھوں لوگوں کی خدمت میں صرف کی ان کی وفات کا یہ خلا بڑی مشکل سے پورا ہو گا۔