پیرس(نمائندہ خصوصی)ملک سے کرپشن کے خاتمہ کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔ پاناما لیکس کے خلاف پارٹیوں کا نکلنا خوش آئند ہے مگر کرپشن کے خلاف وہی آواز اٹھائے جس کا اپنا دامن صاف ہو۔ پیپلز پارٹی ڈراؤ اور اپنا آپ بچاؤ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری ندیم صدر یوتھ ونگ مسلم لیگ ق فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے احتساب کے بعد سابقہ حکومتوں کا بھی احتساب ہونا چاہئے۔ عوام کو کرپٹ سیاستدانوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے باہر نکلنا ہو گا۔ احتساب کا نعرہ اب قومی نعرہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران بھارتی فورسز کے ہاتھوں کشمیریوں کے قتل عام کے خلاف اقوام متحدہ میں آواز بلند کریں