counter easy hit

را کی پاکستان میں رسائی بند کرنا ہوگی،چوہدری ندیم

Chaudhry Nadeem

Chaudhry Nadeem

پیرس(عمیر بیگ) دہشتگر دی سے نجات کیلئے را کی ملک میں رسائی بند کرنا ہوگی۔ بھارتی ایجنسی را کے ایجنٹوں کی گرفتاریوں پر حکومتی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ قفرانس یوتھ ونگ کے صدر چوہدری ندیم نے یس اُردو سے کیا ، انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے سامنے کون سی ایسی مصلحتیں ہیں کہ ملک و قوم کے مفادات کو پس پشت ڈالا جا رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کا سب سے بڑا دشمن ہے۔اب وقت آ گیا ہے کہ حکمرانوں کو بھارت کے اصلی چہرے کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کر نا ہوگا۔