لالہ موسیٰ (جمیل احمدطاہر)سابق تحصیل ناظم کھاریاں چوہدری ندیم اصغرکائرہ اور شیخ خالدمحمودعوام کے ہردلعزیزقائدہیں ،دونوں کی بطورچیئرمین ،وائس چیئرمین جوڑی لالہ موسیٰ کے مسائل کے حل میں ممدودومعاون ثابت ہوگی،ان خیالات کا اظہارممتازسماجی وسیاسی شخصیت چوہدری عمران اشرف گجرنے ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہاکہ چوہدری ندیم اصغرکائرہ کی بطورتحصیل ناظم کھاریاں کارکردگی عوام کے سامنے ہے جبکہ شیخ خالدمحمودکے خاندان کی سماجی خدمات کا پوراضلع معترف ہے ،دونوں میونسپل کمیٹی لالہ موسیٰ میں چیئرمین،وائس چیئرمین منتخب ہوکرلالہ موسیٰ کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کریں گے۔