پیرس(نمائندہ خصوصی)آزاد کشمیر کے الیکشن میں مسلم لیگ ن کی شاندار کامیابی سے ثابت ہو گیا ہے کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام میاں بر ادران سے محبت کر تے ہیں اور پاکستان کی ترقی کے لئے مسلم لیگ ن کی قیادت کو ضروری سمجھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری نعیم جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن آزاد کشمیر یورپ نے یس اُردو سے کیا، ا نہوں نے کہاکہ عوام ملک میں انتشار کی سیاست نہیں چاہتے ، مسلم لیگ ن کی حکو مت میں پاکستان ترقی کی منازل طے کر رہا ہے ، لہٰذا عمران خان کو چاہئے کہ احتجاج کی سیاست کو چھو ڑ کر خیبر پختونخوا کی طر ف تو جہ د یں