پشاور (یس ڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ چوہدری نثار علی خان نے ان سے جو بات منسوب کی ہے اس میں کوئی صداقت نہیں درحقیقت وہ 14 اگست کے بعد وزیر داخلہ سے ملے ہی نہیں۔
پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ درحقیقت ان کی وفاقی وزیر داخلہ سے 14 اگست کے بعد سے کوئی ملاقات ہی نہیں ہوئی اور چوہدری نثار علی خان نے ان سے جو بیان منسوب کیا ہے اس میں کوئی صداقت نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں آئندہ برس اپریل میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے، یہ انتخابات ملک کے دیگر صوبوں سے مختلف ہوں گے۔
واضح رہے کہ چوہدری نثار علی خان نے کہا تھا کہ زیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ایک جانب حکومت اور وزرا پر سنگین الزامات لگاتے ہیں تو کچھ عرصہ قبل تک وہ پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ان سے خفیہ ملاقاتیں کرتے تھے، جس میں وہ خیبر پختونخوا حکومت کو بچانے کی اپیل کیا کرتے تھے۔