وفاقی وزیر داخلہ پریس کانفرنس میں پاناما لیکس اور منی لانڈرنگ کیس کے حوالے سے میڈیا کو آگاہ کریں گے
اسلام آباد (یس اُردو) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان آج اہم پریس کانفرنس کریں گے جس میں پاناما لیکس ، منی لانڈرنگ کے معاملات اور تحریک انصاف کے اسلام آباد میں جلسے سے متعلق میڈیا کو بریفنگ دیں گے ۔ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان آج شام پانچ بجے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے جس میں ملک کی مجموعی سیکورٹی کی صورتحال سے متعلق میڈیا کو آگاہ کرینگے ۔ وزیر داخلہ پاناما لیکس اور منی لانڈرنگ کے معاملات پر بھی بات کرینگے ۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان تحریک انصاف کے چوبیس اپریل کو اسلام آباد میں جلسے کے اجازت دینے یا نہ دینے سے متعلق بھی آگاہ کرینگے ۔