اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور نے چوہدری نثار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ چوہدری نثار کو الیکشن ان کے غرور، تکبر اور ضد نے ہرایا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیرپٹرولیم غلام سرورخان کاچودھری نثارکےبیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا چودھری نثارعمران خان کوکرکٹ نہ سکھائیں،چودھری نثارکہتےتھےعمران خان کو سیاست نہیں آتی،عوام نےعمران خان کووزیراعظم بنادیا ہے،موصوف اسےبتارہےہیں جس نے 2018 کا عوامی کپ بھی جیت لیا،چودھری نثارگھراورگھاٹ کےدرمیان کسی راستےکی تلاش میں ہیں،چودھری نثارکاباواآدم ہمیشہ سےہی نرالاہے۔ ان کا کہناتھا کہ چوہدری نثار کو ووٹوں کی گنتی کا خیال تین ماہ کے بعد کیوں آیا ہے ؟۔ان کا کہناتھا کہ عوام اور(ن)لیگ سےدھتکارےجانےکاملبہ پی ٹی آئی پرنہ ڈالاجائے،چودھری نثار کو تکبر اور ضد نے ہرایا ہے ، اب وہ کرکٹ کے12ویں کھلاڑی بن چکےہیں۔