کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم کے بارے میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارکے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ چوہدری نثارایم کیوایم پر تنقیدکرنے سے پہلے فوج، حساس اداروں اوران کے سربراہوں کے بارے میں خود اپنے اور(ن) لیگ کے دیگر رہنماؤں کے بیانات کو یاد کریں۔
اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ چوہدری نثار قوم کواس بات کاجواب دیں کہ ایم کیوایم جودہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج کا بھرپور ساتھ دیتی آئی ہے، جس کے 4 ارکان اسمبلی اور سیکڑوں کارکن فوج کا ساتھ دینے کی پاداش میں طالبان دہشت گردوں کے ہاتھوں دہشت گردی کانشانہ بن چکے ہیں جوفوج کی حمایت میں ریلیاں، جلسے جلوس نکالتی رہی ہواورہرفورم پر فوج اورقانون نافذکرنے والے اداروں کا مقدمہ لڑرہی ہواس جماعت کورینجرزکے ذریعے کچلنے کی کوشش کرنا، اس کے مرکزپرچھاپہ مارکراسے تہس نہس کردینا اوراسی کے رہنماؤں اورکارکنوں کوگرفتارکرنااوردنیابھرمیں بدنام کرنے کے لیے میڈیاٹرائل کرناکیادرست اقدام ہے؟
قائدتحریک الطاف حسین جوفوج کی حمایت میں مسلسل تقاریر اور بیانات دے رہے ہوں، لاکھوں کی ریلی میں کھڑے ہوکرفوج کوسیلیوٹ پیش کررہے ہوں ان کے گھرپرچھاپہ مارکرتوڑپھوڑ، ان کی بیماربیوہ بہن کے گھرپر چھاپہ مارکرچادروچہاردیواری کاتقدس پامال کرنا اور ان کو مغلظات دینا کیا قابل تعریف عمل ہے ؟ کیا قائدتحریک الطاف حسین کے بھانجے عبدالعزیزجن کاایم کیوایم سے کوئی تعلق نہیں، انھیں گرفتار کر کے تشدد کا نشانہ بنانا جائز ہے؟
ایم کیوایم کے گرفتاررہنماؤں اورکارکنوں کوعدالتوں میں آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر اور ہتھکڑیاں لگاکرجنگی قیدیوں کی طرح پیش کرنے کے عمل سے کیاایم کیوایم کے ہمدردعوام میں اچھے جذبات پیدا ہوں گے ؟ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ چوہدری نثارخودفوج اورحساس اداروں کے سربراہوں کوکڑی تنقید کا نشانہ بناچکے ہیں ان کے منہ سے فوج کے احترام کی باتیں زیب نہیں دیتیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ چوہدری نثار قوم کواس بات کا جواب دیں کہ موجودہ وفاقی وزیر خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے ایوان میں فوج کے بارے میں جواشتعال انگیز تقریر کی چوہدری نثار اس وقت کیوں خاموش رہے؟
انھیں اس وقت فوج کے تقدس کاخیال کیوں نہ آیا؟کیا ان کی حکومت نے 12 اکتوبر 1999 کواس وقت کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل پرویزمشرف کے طیارے کو پاکستان کی سرزمین پر اترنے کی اجازت نہ دے کرفوج کا احترام کیاتھا؟ رابطہ کمیٹی نے وفاقی وزیرخواجہ آصف کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ خواجہ آصف ایم کیوایم کوتنقیدکانشانہ بنانے سے پہلے فوج کے بارے میں اپنے بیان۔