چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ چودھری نثارصاحب آپ انسان بنیں،پالیسیوں پرتنقید کی جاتی ہےاسےذاتی نہ لیاجائے، سب کو مل کر دہشتگردی کامقابلہ کرنا ہوگا۔نوابشاہ کے پیپلز میڈیکل اسپتال میں سہون دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگومیں بلاول کا کہنا تھا کہ وزیراعظم بھی اپنی کابینہ کےہمراہ زخمیوں کی عیادت کے لیے پہنچے،وزیراعظم پر تنقید کے لیے یہ وقت مناسب نہیں ۔
انہو ںنے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کےساتھ مل کردہشت گردی کامقابلہ کریں گے۔