counter easy hit

چوہدری نثار پاک فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ترجمان تحریک انصاف

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان بیرسٹر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار پاک فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس سازش میں ان کے ساتھ ایف آئی اے کے ڈائریکٹر بھی ملوث ہیں۔

Chaudhry Nisar trying to discredit the Pak army, spokesman PTI

Chaudhry Nisar trying to discredit the Pak army, spokesman PTI

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج سپریم کورٹ کا اہم دن ہے، آج پتہ چلے گا کہ پاناما کیس پر جے آئی ٹی نے کتنا اور کیا کام کیا لیکن جے آئی ٹی کو چاہئے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر میڈیا کو بھی آگاہ کرے کیوں کہ خفیہ معلومات کے نتائج اچھے نہیں ہوتے۔

 

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے اور یہاں ہر کسی کو آزادی رائے کا حق ہے، لوگ سوشل میڈیا پر ہمیں گالیاں دیتے ہیں لیکن ہم ان کی عزت کرتے ہیں لیکن تحریک انصاف کے نوجوانوں کر بے گناہ پکڑا جارہا ہے اور ایک وزیر اٹھ کر قومی سلامتی کے خلاف بات کرنا شروع کردیتا ہے۔ حکومت ڈان لیکس کی طرح ایک بار پھر فوج کے خلاف سازش کررہی ہے، وزیرداخلہ فوج کر بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور ایف آئی اے کے ڈائریکٹر فوج کو بدنام کرنے کی سازش میں ملوث ہیں جب کہ نوازشریف ملک میں بنگلہ دیش ماڈل نافذ کرنا چاہتے ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نوازشریف پاکستان کی عزت کا خیال رکھیں وہ ڈھائی گھنٹے کی تقریر تیار کرکے گئے لیکن انہیں موقع ہی نہیں دیا گیا، وہ بتائیں کہ اکرم شیخ ان کے ساتھ سعودی عرب کیوں گئے کیوں کہ قطری شہزادوں کا اکرم شیخ کی موجودگی میں سعودی عرب میں ہونا معنی خیز ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website