اسلام آباد: سابق وفاقی وزیرِ داخلہ چودھری نثار علی خان نے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ کہتے ہیں میں نے منہ کھولا تو یہ شریف کہیں کے نہیں رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق چودھری نثار علی خان نے آزاد حیثیت میں انتخاب 2018ء کے میدان میں اترنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اڈیالہ روڈ پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پارٹی نے ٹکٹ سیاسی یتیموں کو دے دیئے ہیں، میں آزاد الیکشن لڑوں گا، اب زیادہ محنت کی ضرورت ہے۔چودھری نثار کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں 10 جبکہ ن لیگ میں 100 سے بھی زائد خامیاں ہیں۔ عورت راج کے مخالف نے آج اپنی بیٹی پارٹی پر مسلط کر دی ہے۔ میں نے منہ کھولا تو یہ شریف کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے، مجھے 34 سال کی رفاقت کا خیال آ جاتا ہے۔