سویٹزر لینڈ (علی جیلانی سے) آزاد کشمیر کے وزیر ہاؤسنگ اینڈ فزیکل پلاننگ چوہدری پرویز اشرف نے ہومن رائٹس کمیشن میں شرکت کے بعد زیوچ میں ندیم گجر کے ہاں ایک مختصر قیام کیا جس میں خالد گجر اور چوہدری عزیز الرحمن نے بھی شرکت کی موقع پر تمام شرکاء نے فرمایا کہ جب تک کشمیر کا مسئلہ کشمریوں کی امنگوں اور یو این او کے قرارداد کے مطابق حل نہیں ہو گا۔
تب تک جنوبی ایشیا میں امن ممکن نہیں تمام شرکاء نے آئے دن انڈین آرمی کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کی شہادت کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور یورپ میں رہنے والے تمام بہن بھائیوں سے اپیل کی کہ اسے ہر سطح پر اٹھایا جائے اس موقع پر خالد گجر اور تمام شرکا نے جناب آرمی چیف راحیل شریف کی کشمیر پر ان کے موقف اوردہشت گردوں کے خلاف کامیابیوں پر تعریف کی۔
امید ہے کہ پاک فوج کی موجودہ پالیسی دہشت گردوں اور ملک کو لاٹنے والوں کے خلاف کارروائی جارہ رہے گی جس میں انشاء اللہ پاکستان کو ایشیا کا ٹائیگر بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔