لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر) پاکستان اس وقت دہشتگردی کے جن حالات سے گزرہاہے اس کا مقابلہ کرنے کیلئے تعلیم کوعام کرنے کی ضرورت ہے،ان خیالات کااظہارسابق وفاقی وزیراطلاعات ونشریات چوہدری قمرزمان کائرہ نے یہاں نواحی گاؤں سپراء میں ایک نجی سکول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقعہ پروائس چانسلرگجرات یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرضیاء القیوم،ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ،ممبراسلامی نظریاتی کونسل پاکستان صاحبزادہ پیر سیدسعیداحمدشاہ گجراتی بھی موجودتھے،انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے ہمارے ملک میں کسی بھی حکومت نے تعلیم کو عام کرنے کو پہلی ترجیح نہیں دی ،علم دینابہت بڑااجروثواب ہے ،اکیلی حکومت اور ادارے دہشتگردی کو نہین روک سکتے ،اس کیلئے ہم سب کو حکومت اور اداروں کا ساتھ دیناہوگا،پاکستان میں انتہاپسندی عدم برداشت کی وجہ سے ہے اور عدم برداشت کی بنیادی وجہ جہالت ہے ،اہل علم کا ہتھیارمکالمہ ہوتاہے جبکہ جاہل دلیل کے بجائے لرائی کو ترجیح دیتاہے،انتہاپسندی کا خاتمہ علم کو پھیلانے سے ممکن ہے ،انہوں نے کہاکہ افسوس کہ ہمارے ملک میں تمام ترسہولتیں شہروں میں دی جاتی ہیں دیہاتوں میں نہیں ،جبکہ ڈاکٹرطارق سلیم ،چوہدری سلیم رضانے ایک دوردرازگاؤں میں سکول قائم کرکے ایک نئی سوچ متعارف کرائی ہے،انہوں نے کہاکہ دنیامیں علم کو اہمیت دینے والی قوموں نے ہی ترقی کی ہے اور رہتی دنیاتک ان کا ہی نام رہے گا۔