سرائے عالمگیر(حارث اقبال راٹھور)سیاست کو آمدنی کا ذریعہ سمجھنے والے پانامہ لیکس کو ایشو بنا کر اقتدار پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں ان خیالات کا اظہار ا پرانے مسلم لیگی راہنما امیدوارکونسلر چوہدری رشید انجم نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ میاں برادران نے ہمیشہ ملک و قوم کی خوشحالی کو ترجہی دی، پاکستان کے عوام جانتے ہیں کہ عوام کی خدمت کون کررہاہے کون انتشاری سیاست کرکے ملکی ترقی کا پہیہ جام کرنا چاہتاہے جذبہ خدمت سے خالی باتوں کے غازی جبکہ کردار کے منافقین کو ایک بار پھر عوام کا درد یاد آگیاہے مگر عوام ماضی کی طرح اس دفعہ بھی مفاد پرست عناصر کو خالی ہاتھ گھر بھجیں گے اور میاں برادران سرخرو ہوں گے۔