پیرس(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن عوامی جماعت ہے جس کی جڑیں عوام میں ہیں پاکستان ماضی کی نسبت تیزی سے ترقی کا سفر طے کر رہا ہے انشاء اللہ جلد ملک سے اندھیروں کا خاتمہ ہوگا اور قوم کو مسائل سے نجات کی نوید ملے گی، ان خیالات کا اظہار چوہدری سجاد نمبر دار سینئر رہنما مسلم لیگ ن فرانس نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی ٹھوس حکمت عملی کے سبب نہ صرف معیشت میں مضبوطی ا?ئی بلکہ بیرونی دنیا میں پاکستان کی ساکھ بھی بہتر ہوئی ہے