counter easy hit

میاں برادران نے ملکی ترقی و خوشحالی کو مقدم رکھا:چوہدری سجاد نمبر دار

Chaudhry Sajjad

Chaudhry Sajjad

پیرس(نمائندہ خصوصی)میاں برادران نے ملکی ترقی و خوشحالی کو مقدم رکھا۔ سیاست صرف اور صرف عوام کی بے لوث خدمت کا نام ہے۔ آزاد کشمیر کے الیکشن نے بھی ثابت کیا ہے کہ خدمت کی سیاست ہی حقیقی سیاست ہے۔ آزاد کشمیر کے عوام نے جس بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے اس کی لاج رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری سجاد نمبر دار سینئر رہنما مسلم لیگ ن فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں بھی عوام نے ن لیگ کو بے مثال کامیابی سے ہمکنا ر کیا ہے آزاد کشمیر کے الیکشن میں منفی سیاست کرنے والوں کو عوام نے ووٹ کی طاقت سے رد کر دیا ہے