کوٹلہ قاسم خاں (شمشاد چوہدری )کوٹلہ قاسم خاں میں پائپ لائن سوئی گیس کی فراہمی کیلئے ڈالنا موجودہ حکومت کی کاوشوں کا نتیجہ ہے چوہدری سجاد احمد ٹھیکیدار نے کہا ہے کہ چوہدری جعفر اقبال ایم این اے NA106نے اپنا وعدہ پورا کردیا ہے انشاء اللہ سڑکوں کی تعمیر میں بھی وہ اہم کردار ادا کررہے ہیں چوہدری سجاد احمد ٹھیکیدار نے مزید کہا کہ چوہدری جعفر اقبال نے کئی سڑکوں کی منظوری کروالی ہے ریلوے لائن کے ساتھ ساتھ کوٹلہ قاسم خاں سے جی ٹی روڈ تک تعمیر ہوگئی اس کی منظوری بھی ہوچکی ہے فنڈجلد حاصل کئے جائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب اور مرکزی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کی طرف گامزن ہے