counter easy hit

پاک وطن کو لوٹنے والوں کا یوم حساب ضرور آئیگا :چوہدری عبدالرؤف ڈوگہ،چوہدری سجاد ڈوگہ

Chaudhry Sajjad dugh

Chaudhry Sajjad dugh

پیرس(عمیر بیگ)پاک وطن کو لوٹنے والوں کا یوم حساب ضرور آئیگا۔ حکمران پاناما لیکس میں آف شور کمپنیوں کی تصدیق کے بعد مستعفی ہوں ، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق فرانس کے جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالرؤف ڈوگہ اور چوہدری سجاد ڈوگہ نے مشترکہ طور پر یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ حکمران پاناما لیکس میں اپنے اہلخانہ کے نام آف شور کمپنیوں کی تصدیق کے بعد مستعفی ہوں تاکہ صاف و شفاف تحقیقات میں رکاوٹ پیدا نہ ہوسکے۔ حکمرانوں کے برسراقتدار رہتے ہوئے پاناما لیکس کے بارے میں شفاف تحقیقات ناممکن ہیں۔ نواز شریف کے پاس کونسی جادو کی چھڑی ہے جس سے وہ راتوں رات ارب پتی بن گئے۔