پیرس (عمیر بیگ)چھوٹو گینگ نے گڈ گورننس کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے بغیر تیاری اور عجلت میں شروع کئے گئے آپریشن کا خمیازہ 7پولیس اہلکاروں کی ہلاکت اور 25کے یرغمال ہونے کی شکل میں بھگتنا پڑاحالانکہ دلدلی علاقے میں مقیم جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کیلئے اسلحہ بہت ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق فرانس کے جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالرؤف ڈوگہ اور چوہدری سجاد ڈوگہ نے مشترکہ طور پر یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہاکہ حیران کن طور پر ناکافی انتظامات اور اسلحہ کے پولیس کو خودکش آپریشن میں جھونک دیا گیا جو انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے چھوٹو گینگ کے پاس انتہائی طاقتور اور جدید ہتھیار وں کی موجودگی بیرونی مدد کو ثابت کرتی ہے