counter easy hit

نیب کرپٹ حکمرانوں کو بے نقاب کرے :چوہدری عبدالرؤف ڈوگہ،چوہدری سجاد ڈوگہ

Chaudhry Sajjad dugh

Chaudhry Sajjad dugh

پیرس (عمیر بیگ)نیب ملک میں کرپشن و لوٹ مار کرنے والے حکمرانوں کو بے نقاب کرے،ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق فرانس کے جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالرؤف ڈوگہ اور چوہدری سجاد ڈوگہ نے مشترکہ طور پر یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ حتساب کا نعرہ لگا کر اقتدار میں آنے والوں کو اب اس کے عمل کو برداشت کرنا چاہئے تا کہ عوام کو پتہ چل سکے ہم پر حکمرانی کرنے والوں کاکردار کیا ہے اور وہ ملک و قوم سے کتنے مخلص ہیں اورعوام اور ملک کی زبوں حالی کے ذمہ دار یہی لوگ ہیں۔