پیرس(عمیر بیگ) حکمرانوں کا پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن بنا نے سے گریز انکے مشکوک کردار کو مزید مشکوک بنا رہا ہے ،ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق فرانس کے رہنما چوہدری سجاد ڈوگہ نے ایک ملاقات میں کیا، شفاف تحقیقات نہ کر اکر حکمران خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماریں گے۔انہوں نے کہا کہ شریف برادران بتائیں کہ اکہ اگر ان کا دامن کرپشن سے آلودہ نہیں تو انہیں چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن بنانے پر اعتراض کیوں ہے ،ہم جمہوریت کیخلاف نہیں ہمحکمرانوں کی کرپشن اور لوٹ مار کیخلاف ہے