تمام اہل اسلام کو’یوم تکبیر‘اور یکم رمضان المبارک،کی مشترکہ مبارکباد، 28 مئی 1998 جب تکبیر کا نعرہ بلند ہوا اور اسلام اور پاکستان کے گستاخ پر حد ادب لگ چکی تھی اور عالم اسلام خوشی سے نہال تھا اور ہمارے وطن عزیز کو اپنے نئے رہبر کے طور پر تسلیم کر چکا تھا، چوہدری سجاد نمبر دار
پیرس؍اسلام آباد(یس اردو نیوز) مسلم لیگ ن فرانس کے نائب صرر چوہدری سجاد نمبر دار نے یوم تکبیر کے تاریخی موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ تمام اہل اسلام کو’یوم تکبیر‘اور یکم رمضان المبارک،کی مشترکہ مبارکباد پیش کرتے ہیں ، 28 مئی 1998 جب تکبیر کا نعرہ بلند ہوا اور اسلام اور پاکستان کے گستاخ پر حد ادب لگ چکی تھی اور عالم اسلام خوشی سے نہال تھا اور ہمارے وطن عزیز کو اپنے نئے رہبر کے طور پر تسلیم کر چکا تھا۔ ’گستاخ‘‘ دشمن تلملا کر رہ گیا لیکن دوسری طرف عالم اسلام خوشیوں سے نہال تھا۔ سعودی عرب کو اس کی خبر ہوئی تو انہوں نے کسی کی پروا کئے بغیر پاکستان کو فوری طور پر 50ہزار بیرل تیل مفت اور مسلسل دینے کا اعلان کر دیا۔ آج پاکستان واقعی مسلم دنیا کا رہبر بن چکا تھا…اس تاریخی موقع کو زندہ قوموں کی طرح ہم ہمیشہ منائیں گے اور یہ ہمارے دفاع کی علامت ہے اس کیلئے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی ولولہ انگیز قیادت مبارکباد کی مستحق ہے