counter easy hit

لوکل باڈیز کا قانون اور اختیارات کی منتقلی کے دعوے کھوکھلے ثابت ، ایم پی ایز کو کروڑوں بانٹ دیے گئے جبکہ عوام مہنگائی میں پس رہے ہیں، چوہدری سجاد نمبردار

لوکل باڈیز کا قانون اور اختیارات کی منتقلی کے دعوے کھوکھلے ثابت ، ایم پی ایز کو کروڑوں بانٹ دیے گئے جبکہ عوام مہنگائی میں پس رہے ہیں، چوہدری سجاد نمبردار

پیرس( نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے نائب صدر چوہدری سجاد نمبردار نے کہا ہے کہ لوکل باڈیز کا قانون اور اختیارات کی منتقلی کے دعوے کھوکھلے ثابت ، ایم پی ایز کو کروڑوں بانٹ دیے گئے جبکہ عوام مہنگائی میں پس رہے ہیں۔

تحریک انصاف نےکہا تھا کہ پنجاب میں بھی لوکل باڈیزکانیا قانون بنایاجائےگا،اختیارات منتقلی کے ذریعے عوام تک جمہوریت کے ثمرات کو پہنچایا جائے گا جبکہ اس کے برعکس عمل کرتے ہوئے عوام کو مہنگائی کے حوالے جبکہ ایم پی ایز کو کروڑؤں بانٹ دیے گئے۔ نئےالیکشن کے بھی اشارےدیئےگئےمگرجب ضمنی انتخابات کےنتائج دیکھےتوپی ٹی آئی کی قیادت نےفیصلہ کیاکہ زمانہ نازک ہے، خود کومزید آزمائش میں نہ ڈالاجائے، چنانچہ اب اراکین اسمبلی کوفنڈزدینےکافیصلہ کرلیا گیا ہے

تحریک انصاف نےاپنے اراکین پنجاب اسمبلی کو 10، 10 کروڑ کے ترقیاتی فنڈز دینے کا فیصلہ کر لیا ہے، تبدیلی تو یہ ہوتی کہ وہ تمام اراکین کے ساتھ برابری کا سلوک کرتی اورماضی کی حکومتوں کے برعکس سب کو فنڈز دیتی، لوکل باڈیز کو بھی حسبِ سابق نظرانداز کیا جا رہا ہے اور وہ ہنوز بے اختیار ہیں اسے کہتے ہیں پرانی شراب اور نئی بوتل ۔ عوام تو کو چھ ماہ کا وقت دے دیا گیا جبکہ نمائندوں کو نواز دیا گیا۔

CHAUDHRY SAJJAD NUMBERDAR, VICE PRESIDENT, PMLN, FRANCE, SAYS, GOVT, FAILS, TO, BROUGHT, NEW, LOCAL, BODIES, IN, PUNJAB, RUNNING, OLD, TRACK