عمران خان پاکستان اور پسے ہوئے طبقات کا درد رکھتے ہیں ‘ گورننس میں واضح بہتری نظر آنے پر بیرونی سرمایہ کار پاکستان کی جانب راغب ہونا شروع ہو چکے ہیں‘چوہدری سلیم بوڑا
پیرس (نمائندہ خصوصی، مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف فرانس کے مرکزی راہنما چوہدری سلیم بوڑا نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان اور پسے ہوئے طبقات کا درد رکھتے ہیں اور انشاء اللہ قوم کی دعائوں سے انہیں کامیابیاں ہی ملیں گی۔ گورننس میں واضح بہتری نظر آنے پر بیرون ممالک کے سرمایہ کار پاکستان کی جانب راغب ہونا شروع ہو چکے ہیں ۔
حقیقی جمہوریت میں اشرافیہ نہیں بلکہ پسے ہوئے طبقات کو سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں لیکن یہاں الٹی گنگا بہتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مٹھی بھر اشرافیہ اور ان کے حواری امیر سے امیر تر جبکہ غریب دو سے ایک وقت کی روٹی پر آ گیا ہے ، اس سے پہلے ایسا کونسا وزیر اعظم آیا ہے جس نے ایوان وزیر اعظم کی حقیقت بارے عوام کو اس طرح آگاہ کیا ہو۔
عمران خان پاکستان اور پسے ہوئے طبقات کا درد رکھتے ہیں اور انشاء اللہ قوم کی دعائوں سے انہیں کامیابیاں ہی ملیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت لوٹ مار ، کمیشن اور کک بیکس کی کئی دہائیوں سے چلی آنے والی روایات کو منوں مٹی تلے دفن کر دے گی اوراسی سے ہمارا ملک حقیقی معنوں میں ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے عوام کی زندگیوں میں خوشحالی لانے اور کرپشن کے آگے بندھ باندھنے سےپیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کو اپنا مستقبل تاریک نظر آرہا ہے اس لئے واویلا کیا جارہا ہے