پیرس (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر راہنما چوہدری سلیم بوڑا نے پاکستان میلہ فرانس کے موقع پرپاکستانی کمیونٹی کے شانہ بشانہ تحریک انصاف کے سینئر راہنمائوں کی شرکت کو خوب سراہا۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان کی ہدائت پر ڈیم فنڈ مہم کا آغاز کردیا گیا ہے اور پہلی ہی کال پر اتنی بڑی تعداد میں کمیونٹی کی شرکت نے ثابت کردیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچ چکا ہے انشااللہ وہ دن بھی آئے گا جب ہم خودمختار قوم کے طور پر اپنی شناخت بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنے نظریہ سے قوم میں نئی روح پھونک دی ہے اور انشااللہ بہت جلد پاکستان ترقی کی نئ راہوں پر رواں دواں ہوگا۔