counter easy hit

نظام بدلنا مشکل ضرور ناممکن نہیں پہلی دفعہ  آئی ایم ایف کی شرائط رد کر کے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ ۔گزشتہ حکومتیں غیرت دکھاتیں تو اتنا بوجھ نہ ہوتا، چوہدری سلیم بوڑا

نظام بدلنا مشکل ضرور ناممکن نہیں پہلی دفعہ  آئی ایم ایف کی شرائط رد کر کے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ ۔گزشتہ حکومتیں غیرت دکھاتیں تو اتنا بوجھ نہ ہوتا، چوہدری سلیم بوڑا

پیرس (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر راہنما چوہدری سلیم بوڑا نے حکومت پالیسیوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف جانے سے پہلی مرتبہ اعتراض برتا گیا اور پوری طرح آئی ایم ایف کی چالبازیوں سے بچنے کی کوشش کی گئی اس کے ساتھ ہی ساتھ قرض کو حتی الوسع دور رکھنے کی کوشش کی گئی جو کہ ایک مثبت عمل ہے جس سے قوم میں امید کے نئے جذبے روشن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے کبھی قومی غیرت و حمیت کے بارے میں نہیں سوچا گیا۔ ہردفعہ آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک کر قرض لیے گئے اور اس پالیسی کو جاری رکھا گیا یہی وہ ہے کہ آج ہماری قوم قرضوں کے بھاری بوجھ تلے دبی ہوئی ہے۔ جو کہ گزشتہ حکومتوں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ جبکہ موجودہ حکومت نظام بدلنے کیلئے بھرپور کوشاں ہے جو کہ اللہ تبارک و تعالیٰ کے فضل و کرم سے بدل کر رہیگی۔

CHAUDHRY SALEEM BORA, SENIOR, LEADER, PTI, FRANCE, SAYS, ABOUT, PTI, POLICIES