حکومتی اقدامات سے ملکی دولت کی باہر منتقلی رک گئی، ملکی معیشت کامسئلہ ہمیشہ کیلئے حل ہوجائیگا، چوہدری سلیم بوڑا
پیرس (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف فرانس کے مرکزی رہنما چوہدری سلیم بوڑا نے کہاہے کہ اپوز یشن کو ملکی تر قی ہضم نہیں ہو رہی،ملکی معیشت میں دن بد ن بہتر ی آ رہی ہے، پی ٹی آئی کی حکومت نے اپنے تر قیاتی کامو ں کیلئے اشتہار بازی کا سہار ا نہیں لیا،تر قی عملی طو ر پر نظر آ نا شروع ہو چکی ہے، انہوں نے کہاکہ نیب جرا ت سے آزاد فیصلہ کرر ہی ہے،اس سے ملکی دولت کی باہر منتقلی جو ہماری پسماندگی کے پیچھے اہم ترین وجہ تھی اس کا قلع قمع ہوچکا ہے پاکستانی تار یخ میں پہلی حکومت ہے جو کسی ادارے پر اثر انداز نہیں ہو رہی ، جن لو گو ں نے اپنے مخا لفین کو دبانے کیلئے نیب کا ادارہ بنا یا تھا جب نیب آزادمحکمہ بنا تو وہی اس کے مخا لف بن گئے ،ساری اپوز یشن نیب ادارے کوختم کر نے کیلئے بیتا ب ہے مگر نیب کا ادارہ آزاد حیثیت سے ملک لو ٹنے والو ں کیخلا ف بلاتفر یق احتسا ب کاعمل جاری رکھے گا، نیب کو د ھمکیا ں دینے کی بجائے لوٹ مار کا حساب دیں